9 نومبر 2012 - 20:30

امریکہ کے طوفان زدہ علاقوں کے عوام مشکلات سے چشم پوشی کرنے کی بنا پر اپنے حکام سے ناراض ہیں۔

ابنا: امریکہ میں سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے افراد کو طوفان گزرنے کے دو ہفتے بعد بھی مشکلات کا سامنا ہے اور نیویارک میں ہزاروں لوگوں کے گھروں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔اطلاعات کے مطابق طوفان کے سبب لانگ آئس لینڈ کے علاقے میں نوے فی صد افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔علاقے کے لوگوں نے میڈیا کے افراد سے بات چیت میں کہا کہ حکام ان کی مشکلات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگي بہت دشوار ہوگئي ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکہ اور کیریبین علاقے کے ممالک میں تباہ کن سمندری طوفان سینڈی آنے سے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دسیوں لاکھ افراد کو اس طوفان نے متاثر کیا۔
.....
/169